Today's Bari Baat From My Frinds WhatsApp Status. پهولوں کو
مجھے دیکھو
میں سارا دل بن رہا ہوں۔۔۔۔۔۔
آخر کب تک
میں اپنی راتوں کو
نیند کی گولیاں کھلا کر
مختصر کرتا رہوں گا۔۔۔۔۔!
اور
ھر دن کو
اپنے آخری دن ہونے کی تسلی دے کر
بسر کرتا رہوں گا۔۔۔۔۔
میرے حصے کے تمام تر خواب
کسی اندھے کے ہاں گروی رکھے ہوئے ہیں
اور
میری ساری سماعتیں
تمہاری آواز سے دور
کسی شور میں دفن ہو چکی ہیں۔۔۔۔۔
میرے سامنے
بہت سارے چہرے ہیں
اور ہر چھرے میں بھیانک آنکھیں ہیں۔۔۔۔
آنکھیں جو نہ فقط نیندیں کھا جاتی ہیں
پر ساتھ ساتھ دل بھی کھا جاتی ہیں
اور مجھے دیکھو تو سہی
میں آہستہ آہستہ دل بن رہا ہوں۔۔۔۔۔۔
منتظر گولو
اپنے آپ کو وقت دینا چاہئے
(نظم)
منتظر گولو ... Read more
پهولوں کو
رنگت دینے کے لئے
خدا نے
تمہاری ڈریسنگ ٹیبل سے
نیل پالش اٹھالیں۔۔۔۔ 💅
منتظر گولو


