Today's Bari Baat From My Frinds WhatsApp Status.

https://chat.whatsapp.com/Eqmv74WeUxW7snDRxYFXkF
**************************
🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨


*ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے ‏قران پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات*
 

*1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،* 
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83

*2 غصے کو قابو میں رکھو*
سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134

*3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،*
سورۃ القصص، آیت نمبر 77

*4 تکبر نہ کرو،* 
سورۃ النحل، آیت نمبر 23 

*5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،* 
سورۃ النور، آیت نمبر 22

*6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،* 
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

*7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو،*
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

*8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11

*9 والدین کی خدمت کیا کرو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

*‏10 والدین سے اف تک نہ کرو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

*11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،*  
سورۃ النور، آیت نمبر 58

*12 لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،*  
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282

*13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،*  
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36

*14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280

*15 سود نہ کھاؤ،*  
سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278

*16 رشوت نہ لو،*  
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42

*17 وعدہ نہ توڑو،*  
سورۃ الرعد، آیت نمبر 20

*‏18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو،*  
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42

*20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،*  
سورۃ ص، آیت نمبر 26

*21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،*  
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

*22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 8

*23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 7

*24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 2

*‏25 یتیموں کی حفاظت کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 127 

*26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 6

*27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10

*28 بدگمانی سے بچو،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*29 غیبت نہ کرو،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*30 جاسوسی نہ کرو،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*31 خیرات کیا کرو،* 
سورۃ البقرة، آیت نمبر 271

*32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو*
سورة المدثر، آیت نمبر 44

*33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،* 
سورة البقرۃ، آیت نمبر 273

*34 فضول خرچی نہ کیا کرو،*
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67

*‏35 خیرات کرکے جتلایا نہ کرو،*
سورة البقرۃ، آیت 262

*36 مہمانوں کی عزت کیا کرو،*
سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27

*37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،*  
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44

*38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،* 
سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36

*39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،* 
سورة البقرة، آیت نمبر 114

*40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،* 
سورة البقرة، آیت نمبر 190

*41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،* 
سورة البقرة، آیت نمبر 190

*‏42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،* 
سورة الأنفال، آیت نمبر 15

*43 مذہب میں کوئی سختی نہیں،*
سورة البقرة، آیت نمبر 256

*44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 150

*45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،* 
سورة البقرة، آیت نمبر، 222

*46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،* 
سورة البقرة، آیت نمبر، 233

*47 جنسی بدکاری سے بچو،*
سورة الأسراء، آیت نمبر 32

*48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،*  
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247

*49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،* 
سورة البقرة، آیت نمبر 286

*50 منافقت سے بچو،* 
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16

*‏51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،* 
سورة آل عمران، آیت نمبر 190

*52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،* 
سورة آل عمران، آیت نمبر 195

*53 بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے،*  
سورۃ النساء، آیت نمبر 23

*54 مرد خاندان کا سربراہ ہے،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 34

*55 بخیل نہ بنو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 37

*56 حسد نہ کرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 54

*57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 29

*58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

*‏59 گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

*60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

*61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100

*62 صحیح راستے پر رہو،* 
سورۃ الانعام، آیت نمبر 153

*63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38

*64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،* 
سورۃ الانفال، آیت نمبر 39

*65 مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3

*‏66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

*67 جوا نہ کھیلو،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

*68 ہیرا پھیری نہ کرو،* 
سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70

*69 چغلی نہ کھاؤ،* 
سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1

*70 کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،* 
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

*71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،* 
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

*72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،* 
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6

*73 طہارت قائم رکھو،* 
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108

*74 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،*  
سورۃ الحجر، آیت نمبر 56

*‏75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 17

*76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،* 
سورۃ النحل، آیت نمبر 125

*77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،*
سورۃ فاطر، آیت نمبر 18

*78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،* 
سورۃ النحل، آیت نمبر 31

*79 جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو،*
سورۃ النحل، آیت نمبر 36

*‏80 کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو،* 
سورۃ النور، آیت نمبر 27

*82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،* 
سورۃ یونس، آیت نمبر 103

*83 زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو،* 
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63

*84 اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔* 
سورة توبہ، آیت نمبر 105

*85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،* 
سورۃ الکہف، آیت نمبر 110 

*‏86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،* 
سورۃ النمل، آیت نمبر 55

*‏87 حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو،* 
سورۃ توبہ، آیت نمبر 119

*88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37

*89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،* 
سورۃ النور، آیت نمبر 31

*90 اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 48

*91 اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو،* 
سورۃ زمر، آیت نمبر 53

*92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو،* 
سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34

*93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،* 
سورۃ الشوری، آیت نمبر 38

*‏94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13

*95 اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔* 
سورۃ الحدید، آیت نمبر 27

*96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،* 
سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11

*97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،* 
سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8

*98 خود کو لالچ سے بچاؤ،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 32

*99 اللہ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ،* 
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199

*100 جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،* 
سورۃ الضحی، آیت نمبر 10
یو
*اسے لازمی پڑھیں اور دیکھیں کہاں کہاں اصلاح کی ضرورت ہے۔ایک ڈائری بنا لیں تو ذیادہ اچھا ہے۔*

*جزاکم اللہ خیرا*

    
🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨**************************
*نئے جوائن کرنے والے ممبران متوجہ ہوں*

گروپ فل ہونے کی صورت میں گروپ میں ایڈ ہونے کے لئے درج ذیل نمبر پر گروپ ایڈمن سے رابطہ کیجئے 


خواتین کے لیے سبق آموز تحریریں اور واقعات کے الگ گروپ ہیں


تمام معزز قارئین سے التماس ہے کہ وہ سبق آموز تحریریں اور واقعات کے ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کریں تمام گروپوں میں ایک ہی تحریر سینڈ کی جاتی ہے


*گروپ ایڈمن*

*03322054500*XO🚨🤗😛🍁🍁💯💯💟💟💣💣💣🙊🙊🙈🙈💝💝🏧🏧💸💸💵💵🦚🦚🤡🤡🙏🙏🙂🙂🫂🫂🤗🤗🌀🌀XOXO🚨🤗😛🍁🍁💯💯💟💟💣💣💣🙊🙊🙈🙈💝💝🏧🏧💸💸💵💵🦚🦚🤡🤡🙏🙏🙂🙂🫂🫂🤗🤗🌀🌀XO
**************************
🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨


           *(سلسلہ احادیث*)


*فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنا*

**************************

*مفہوم حدیث*

  حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (مفہوم)


*جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے گا تو اس کے لئے جنت میں داخل ہونے میں موت کی رکاوٹ ہے*



*حوالہ جات:*

(مشکوۃ شریف، کتاب الصلاۃ باب ذکر بعد الصلاۃ جلد اول صفحہ نمبر 89،سنن نسائی ، صحیح جامع الصغیر حدیث نمبر 6464 )


**************************

*مختصر تشریح*

مذکورہ بالا حدیث میں ان لوگوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری گئی ہے کہ

 *جو لوگ ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھیں گے تو ان کو موت کے بعد فورا جنت میں داخل کیا جائے گا*


*ہمیں چاہئے کہ ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں*


*یہی چھوٹا سا عمل ہمیں جنت میں لے جانے کا سبب بن سکتا ہے اگر ہم اس کو اپنی زندگی میں شامل کر لیں*



*اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس حدیث کے بارے میں بتائیں آپ کے بتانے سے جتنے لوگ عمل کریں گے سب کا ثواب آپ کو ملے گا اور آپ کے لیے صدقہ جاریہ کا سبب بنے گا*



ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (مفہوم )

*اللہ پاک اس شخص کے چہرے کو تروتازہ رکھے جو شخص حدیث کو سن کر اس میں اضافہ کئے بغیر اس کو آگے بیان کرتا ہے* 



اللہ پاک ہمیں دین کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے

 آمین ثم آمین

  
🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨*********************************
*نئے جوائن کرنے والے ممبران متوجہ ہوں*

گروپ فل ہونے کی صورت میں گروپ میں ایڈ ہونے کے لئے درج ذیل نمبر پر گروپ ایڈمن سے رابطہ کیجئے 


خواتین کے لیے سبق آموز تحریریں اور واقعات کے الگ گروپ ہیں


تمام معزز قارئین سے التماس ہے کہ وہ سبق آموز تحریریں اور واقعات کے ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کریں تمام گروپوں میں ایک ہی تحریر سینڈ کی جاتی ہے


*گروپ ایڈمن*

*03322054500*
XO🚨🤗😛🍁🍁💯💯💟💟💣💣💣🙊🙊🙈🙈💝💝🏧🏧💸💸💵💵🦚🦚🤡🤡🙏🙏🙂🙂🫂🫂🤗🤗🌀🌀XOXO🚨🤗😛🍁🍁💯💯💟💟💣💣💣🙊🙊🙈🙈💝💝🏧🏧💸💸💵💵🦚🦚🤡🤡🙏🙏🙂🙂🫂🫂🤗🤗🌀🌀XO
**************************
🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨


*خلوت کے گناہ (تنہائی کے گناہ)*

*بہت جاندار و شاندار تحریر....پڑهئے گا ضرور...!!! اور آگے ضرور شٸر کیجٸے گا*



آج ہمارا ایمان بالغیب انٹرنیٹ اور موبائیل کے ذریعے آزمایا گیا ہے، جہاں ایک کلک آپ کو وہ کچھ دکھا سکتی ھے جو ہمارے باپ دادا دیکھے بغیر اللہ کو پیارے ہو گئے 



ہم نے خفیہ گروپ بنا کر اپنے اپنے گٹر کھول رکھے ھیں 

*(یستخفون من الناس)*

 لوگوں سے تو چھپا لیتے ھیں 


*(ولا یستخفون من اللہ و ھو معھم)*

 مگر اللہ سے نہیں چھپا سکتے کیونکہ وہ ان کے ساتھ ھے 



ہمارا لکھا اور دیکھا ہوا سب ہمارے نامہ اعمال میں محفوظ ہو رہا ھے جہاں سے صرف اسے سچی توبہ ہی مٹا سکتی ہے



یہ سب امتحان اس لئے ہیں تاکہ

 *(لیعلم اللہ من یخافه بالغیب)*

 اللہ تعالی جاننا چاہتا ہے کہ کون کون اللہ تعالی سے غائبانہ ڈرتا ہے۔



یہ لکھنے والے ہاتھ اور پڑھنے والی آنکھیں ، سب ایک دن بول بول کر گواہی دیں گے۔



*: { الْيَوْم نَخْتِم عَلَى أَفْوَاههمْ وَتُكَلِّمنَا أَيْدِيهمْ وَتَشْهَد أَرْجُلهمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ)*

 (یسن – 65)


" آج ہم انکے منہ پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ھم سے بات کریں گے اور ان کے پیر ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔



 گناہ کے دوران ہمارا کوئی بیوی بچہ یہانتک کہ بلی یا ہوا کا جھونکا بھی دروازہ ہلا دے تو ہماری پوری ہستی ہل کر رہ جاتی ھے ،، کیوں ؟ رسوائی کا ڈر ،، امیج خراب ہونے کا ڈر ....



اس دن کیا ہو گا جب ہماری بیوی بچے اور والدین بھی سامنے دیکھ رہے ہونگے اور دوست واحباب بھی موجود ہونگے 



اس دن زمانہ دیکھ رہا ہو گا اور تھرڈ ایمپائر کی طرح کلپ روک روک کر اور ریورس کر کے دکھایا جا رہا ہو گا ،، ہائے رسوائی ........



آج بھی صرف توبہ کے چند لفظ اور آئندہ سے پرہیز کا عزم ہمارے پچھلے کیئے ہوئے کو صاف کر سکتا ہے. اور ہمیں اس رسوائی سے بچا سکتا ھے.



اللہ کے رسول صلي الله عليه وآلہٖ وسلم دعا مانگا کرتے تھے کہ
(مفہوم) 

 *اے اللہ میرے باطن کو میرے ظاھر سے اچھا کر دے*



خلوت کے گناہ انسان کے عزم وارادے کو متزلزل کر کے رکھ دیتے ہیں. یوں ان میں خود اعتمادی اور معاملات میں شفافیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ھے.


*(اِتَّقِ الله حيث ما كنت)* 

جہاں کہیں بھی ہو اللہ سے ڈرو.
اللّہ تعالٰی ہم سب کی حفاظت فرمائے.
آمِین...".



ايک دن آپ تمام دوست مجھے off line پائيں گے۔۔!
فرينڈ ريكوسٹ بھيجيں گے ليكن ايكسیپٹ نہيں ہوگى، ميسنجر پہ پيغام بھيجيں گے 



اور رپلائى كا گھنٹوں انتظار كرتے رہيں گے،
ليكن جواب نہيں ملے گا۔ ۔۔!



میں آپ كو سٹِل off line نظر آؤں گا۔۔۔
ميرى پوسٹيں بھى آنا بند ہوجائيں گى،
كيونكہ ميں اس دنيا سے رخصت ہوچكا ہوں گا،



پھر آپ ميرے ساتھ كسى قسم كا كوئى رابطہ نہيں كر سكيں گے، ميرے كمنٹس كا رپلائى نہيں دے سكيں گے، ايكسكيوز نہيں كر سكيں گے، معذرت نہيں كر سكيں گے ۔۔!



كيونكہ ميں اس وقت آپ كے ساتھ نہيں ہوں گا۔۔
قبر كے تنگ و تاريك گڑھے ميں ابدى نيند سويا ہوں گا۔۔۔



وہاں ميں ٹائم پاس اور تنہائى كو دور كرنے كے ليے كسى سے چيٹ نہيں كر سكوں گا۔۔



وہاں ميرے اعمال ہى ميرے ليے حسرت اور خوشى كا ساماں ہوں گے۔۔۔



🤚ٹھہريے!
اہم اور ضرورى بات ابھى باقى ہے:



ميں اور آپ جب اس دنيا سے رحلت كر جائيں گے تو ہم اپنے ہاتھ سے لكھى گئى اچھى يا بُرى پوسٹيں چھوڑ جائیں گے۔۔۔!



لہذا میرے دوستو۔۔۔!

آپ بھى اس بات كى حرص كيجيے اور ميں بھى حرص كرتا ہوں، كہ ہمارى لكھى گئى پوسٹيں قبر ميں ہمارے ليے صدقہ جاريہ بن جائيں۔۔۔



تو جلدى كيجيے !

اپنى ٹائم لائن كا جائزہ ليں غير ضرورى پوسٹوں كو ڈيليٹ كريں، اور آئندہ ايسى پوسٹيں كرنے سے گريز كريں۔



ابھى آپ كے پاس فرصت اور وقت ہے۔۔!



*كيونكہ ابھى تو آپ دنيا ميں اور فيس بك پر on line ہيں۔۔*
ميں اپنے نفس كو اور آپ كو عربى كے اس شعر كى ياددہانى كروانا چاہتا ہوں:



*يلوح الخط في القرطاس* 
*دهرا وكاتبه رميم في التراب*

"ہمارا لكھا ہوا زمانہ بھر باقى رہے گا، جبكہ ہم مٹى ميں دھول بن جائيں گے۔"



*خرجت من التراب بغير ذنب* 
*وعدت مع الذنوب إلى التراب*
 
" ہم مٹى سے تو بغير گناہ كے نكلے تھے، ليكن مٹى ميں گناہ لے كر جارہے ہيں۔



قبر كے تنگ و تاريك گڑھے ميں ابدى نيند سويا ہوں گا۔۔۔



وہاں ميں ٹائم پاس اور تنہائى كو دور كرنے كے ليے كسى سے چيٹ نہيں كر سكوں گا۔۔



وہاں ميرے اعمال ہى ميرے ليے حسرت اور خوشى كا ساماں ہوں گے۔۔۔

    
🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨**************************
*نئے جوائن کرنے والے ممبران متوجہ ہوں*

گروپ فل ہونے کی صورت میں گروپ میں ایڈ ہونے کے لئے درج ذیل نمبر پر گروپ ایڈمن سے رابطہ کیجئے 


خواتین کے لیے سبق آموز تحریریں اور واقعات کے الگ گروپ ہیں


تمام معزز قارئین سے التماس ہے کہ وہ سبق آموز تحریریں اور واقعات کے ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کریں تمام گروپوں میں ایک ہی تحریر سینڈ کی جاتی ہے


*گروپ ایڈمن*

*03322054500*
XO🚨🤗😛🍁🍁💯💯💟💟💣💣💣🙊🙊🙈🙈💝💝🏧🏧💸💸💵💵🦚🦚🤡🤡🙏🙏🙂🙂🫂🫂🤗🤗🌀🌀XOXO🚨🤗😛🍁🍁💯💯💟💟💣💣💣🙊🙊🙈🙈💝💝🏧🏧💸💸💵💵🦚🦚🤡🤡🙏🙏🙂🙂🫂🫂🤗🤗🌀🌀XO
**************************
🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨


﷽   🇵🇰   *آج کا کیلینڈر*  🌤


🔖 *16 جمادی الاول 1443ھ* 

🔖 *21 دسمبر 2021ء*  

🔖 *06 پوہ 2078ب* 

🌄 *بروز منگل Tuesday*

    
🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨**************************
*نئے جوائن کرنے والے ممبران متوجہ ہوں*

گروپ فل ہونے کی صورت میں گروپ میں ایڈ ہونے کے لئے درج ذیل نمبر پر گروپ ایڈمن سے رابطہ کیجئے 


خواتین کے لیے سبق آموز تحریریں اور واقعات کے الگ گروپ ہیں


تمام معزز قارئین سے التماس ہے کہ وہ سبق آموز تحریریں اور واقعات کے ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کریں تمام گروپوں میں ایک ہی تحریر سینڈ کی جاتی ہے


*گروپ ایڈمن*

*03322054500*

Aamir Khakwani

Want to set every thing and go to next World

Previous Post Next Post