https://chat.whatsapp.com/Eqmv74WeUxW7snDRxYFXkF
**************************
🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨
*🎁💖 نبی کــریم ﷺ پر درود پڑھنے کے فــضائل نہ پڑھنے کی وعید*
*قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے کہ اللہ اور اس کے فرشتے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر درود بھیجتے ہیں تو ایمان والو تم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر درود بھیجو*
*ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کی دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔*
*دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔*
*دس گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ۔*
*دس درجات بلند کردیے جاتے ہیں۔*
*دعا سے پہلے اور بعد میں درود شریف پڑھنے سے دعا کی قبو ل کی جاتی ہے۔*
*اذان کے بعد کی مسنون دعا سے پہلے درود شریف پڑھا جائے تو قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی شفاعت نصیب ہو گی*
*درود پاک پڑھنے والے کے لیے رب کی رحمت اور رضا لکھ دی جاتی ہے*
*درود شریف پڑھنا ایک ایسی عبادت ہے جس کی قبولیت میں کوئی شک نہیں ہے*
*درود شریف ہر حال میں قبول کیا جاتا ہے اگرچہ دکھاوے کے طور پر ہی کیوں نہ پڑھا گیا ہو*
*اس لئے دعا کے اول اور آخر میں درود شریف پڑھا جاتا ہے تاکہ دعا سے پہلے بھی درود شریف قبول ہوا دعا کے بعد بھی قبول ہوا تو بیچ میں دعا ہے وہ بھی یقیناً قبول ہوگی*
*درود پاک کی کثرت کے ساتھ پڑھنے والا کبھی ناکام و نامراد نہیں رہتا*
*درود پاک پڑھنے سے سنت پر عمل کرنا آسان ہو جاتا ہے*
*درود پاک کی کثرت سے پڑھنے والے کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے محبت ہو جاتی ہے*
*مفہوم حدیث*
*نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہوگا جس نے دنیا میں مجھ پر سب سے زیادہ درود پاک پڑھا ہوگا*
*مفہوم حدیث*
*جو شخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ درود پاک پڑھتا ہے اس کو اس وقت تک موت نہیں آئے گی جب تک وہ دنیا میں ہی جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے*
*درود شریف اپنے پڑھنے والے کو اپنے پڑھنے والے کی اولاد کو اور اولاد کی اولاد کو بھی رنگ دیتا ہے*
*درود شریف پڑھنے والے کے ماتھے پر لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ شخص منافق نہیں ہے*
*اس کی پیشانی پر لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ شخص دوزخ کی آگ سے آزاد کر دیا گیا ہے*
*درود شریف پڑھنے کی اس قدر فضیلت اور اس میں اس قدر خیر و برکت ہے جس کا ہم لوگ اندازہ کر ہی نہیں سکتے*
*دین میں ترقی ہوتی ہے*
*اولاد میں برکت ہوتی ہے*
*اللہ تعالی اس کو محبوب بنا لیتا ہے*
*درود شریف پڑھنے والے سے مخلوق محبت کرتی ہے*
*ایمان پر خاتمہ نصیب ہو گا*
*قبر و حشر کی ہولناکیوں سے امن میں رہے گا*
*بروز قیامت نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت (سفارش) نصیب ہو گی*
*عرش کا سایہ نصیب ہوگا*
*میزان میں نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوگا*
*قیامت کے دن پیاس کی شدت سے محفوظ رہے گا*
*حوض کوثر پر حاضری نصیب ہو گی*
*پل صراط پر آسانی سے گزرے گا*
*قیامت میں اس کا پڑھا ہوا درود پاک اس لیے نور ہو گا*
*دنیا کی %30 حاجات آخرت کی %70 حاجات پوری ہوتی ہیں*
*جو شخص درود پاک پڑھنے کو ہی اپنا وظیفہ بنا لے تو اس کے دنیا کے اور آخرت کے سارے کام اللہ تعالی اپنے ذمے لے لیتا ہے*
*جب کوئی شخص نیکی کرتا ہے تو اس کا دائیں کندھے والا فرشتہ نیکیاں لکھتا ہے اور جب وہ گناہ کرتا ہے تو اس کے بائیں کندھے والا فرشتہ گناہ لگتا ہے مگر جب کوئی شخص درود پاک پڑھتا ہے تو دونوں فرشتے مصروف ہو جاتے ہیں دائیں طرف والا نیکیاں لکھنے میں اور بائیں طرف والا گناہوں کو مٹانے میں*
*غموں مصائب کی وجہ سے جو شحص دنیا میں پریشانیوں میں مبتلا ہوتا ہے آخرت میں خوشیاں منائے گا اور جو شخص دنیا میں عیش عشرت ک ہے آخرت میں روئے گا مگر*
*درود شریف پڑھنے والا اس دنیا میں بھی خوشياں مناتا ہے اور آخرت میں بھی خوشیاں منائے گا*
*کثرت سے درود پاک پڑھنے والے کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت نصیب ہوتی ہے*
**************************
*مفہوم حدیث*
🌾 ابی بن کعب ؓ بیـان کـرتے ہیں کہ انہوں نے کہا
*❤''اے اللہ کے رســـول ﷺ!*
❈ میـں آپ ﷺ پر زیـادہ درود پڑھـتا ہوں ، تو آپ ﷺ کا کیا خــیال ہے کہ میں آپ ﷺ پر کتنـا درود پڑھـوں ؟ آپ ﷺ نے فـرمـــــایا
✦ مَــا شِئْتَ جتنا چـــاہو۔ میں نے کہا : چــــــوتھا حصہ؟
✦آپ ﷺ نے فـرمــــــایا:
*مَا شِئْتَ ، فَـإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ*
جتنا چــاہواور اگر اس سـے زیادہ پڑھــو گے تو وہ تمــہارے لئے بہتر ہے۔
❈ میں نے کہا : آدھــا حصـہ ؟ آپ ﷺ نے فـرمــــــایا:
*مَا شِئْتَ ، فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ*
جتنا چـــــاہو اور اگـر اس سے زیادہ پڑھـو گے تو وہ تمہـــارے لئے بہتـر ہے۔ میـں نے کہا : دو تہــــائی ؟
✦ رسول اللہ ﷺ نے فـرمـــــــایا:
*مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ*
جتنا چــــاہـو اور اگر اس سـے زیادہ پڑھــو گے تو وہ تمہــارے لئـے بہتـر ہے۔
❈ میں نے کہا : میں آپ ﷺ پر درود ہی پڑھـتا رہوں تو ؟
*💝 نبی کریم ﷺ نے فـرمــــــایا:*
★ *إِذًا تُکْفٰی ہَمَّکَ، وَیُغْفَرُ لَکَ ذَنْبُکَ تب تمھیں* ، پریشانی سے بچــا لیا جائے گا اور تمھارے گناہ مـــعاف کر دئیے جائیں گـے۔
★ ایک روایت ہے میں ہـے:
*إِذَنْ یَکْفِیْکَ اﷲُ ہَمَّ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃ*ِ
تب تمھیں اللہ(تعالیٰ) دنیا وآخـــــــرت کی پریشانیوں سے بچـا لے گا۔
📚 ترمـذی:۲۴۵۷،وصحیحہ الالبانی
**************************
*⓮روزِ قیامت نبی ﷺ کے سب سے زیادہ قــــــریب وہی ہو گا جو سب سـے زیادہ نبی کریم ﷺ پر درود شریف بھیجتا تھا۔*
**************************
▪ ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ
*🌹رســـول اکرم ﷺ نے فـرمــــــایا:*
*⊙ أَوْلَی النَّـاسِ بِیْ یَـوْمَ الْـقِیَامَـۃِ أَکْثَـرُہُمْ عَلَیَّ صَــــلاَۃً*
★ قیامت کے دن لوگــوں میـں سے سب سے زیادہ میـرے قـــریب وہ ہو گا جو سب سے زیادہ مجـھ پر درود بھیــجے گا۔
📚 رواہ الترمذی وابن حبان وابو یعلی وغیرہ🌹🌹🌹🌹🌹
**************************
*💥 درود نہ پڑھنے پر وعیـد 🔥*
💡 جـب *نبی کـــریم ﷺ* کا ذکر کیا جـــــائے تو ذکـرکرنے اور سننے والے دونوں کو *آپﷺ* پر درود بھیــجنا چـــاہیے۔
*❈نبی کـــــریـم ﷺ کا ارشـــاد ہے*
*⊙ رَغِـــمَ أَنْفُ رَجُلٍ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ*
✦ ''اس آدمی کی ناک خـــاک میـں ملے جس کے پاس میـــرا ذکر کـیا گیا اور اس نے مـــجھ پر درود نہ بھیـجا۔'
📚 ترمـذی:۳۵۴۵۔وصحیحہ الالبانی
**************************
*❈نیز رسول اللہﷺ ارشاد فـرمـــــــایا*
*⊙ اَلْبَــخِیْلُ الَّذِیْ مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ*
✦ بـــخیل وہ ہے جس کے پاس میـرا ذکر کیا جــائے اور وہ مـجھ پـر درود نہ بھیــجے۔
📚 ترمـــذی:۳۵۴۶۔وصحیحہ البانی
**************************
ابـن عباسؓ عنہ سے روایت ہے کہ
*🌹نبـی ﷺ نے ارشـاد فــــــرمـایا*
*⊙ مَـــنْ نَسِیَ الصَّـــلاَۃَ عَلَیَّ خَطِیَٔ طَـرِیْقَ الْجَنَّۃِ*
💥 جــــــو شخص مجـھ پر درود بھیجنا بھــول جائے وہ جنت کے راستے سـے ہٹ گـیا۔
📚 صحیح الجامع للألبانی : ۶۵۶۸
**************************
*حاصل کلام*
*آئیے ہم سب مل کر عہد کریں کہ روزانہ کثرت سے درود پاک پڑھنے اپنے کو اپنا معمول بنانے کی کوشش کریں گے*
*300 سے زیادہ مرتبہ پڑھنا کثرت میں شمار کیا جاتا ہے*
*درود شریف نے سب سے افضل درود ، درود ابراہیمی یعنی نماز والا درود پاک ہے*
*کوشش کیجئے جب بھی آپ درود پاک پڑھیں تو درود ابراہیمی کو ہی پڑھا کریں*
*شروع شروع میں آپ کو عادت بنانے میں کچھ مشکل ہو گی کیونکہ یہ درود پاک تھوڑا سا لمبا ہے مگر جب عادت ہو جائے گی تو آپ کے لئے اس کو پڑھنا کوئی مشکل نہیں ہوگا*
*ان شاء اللہ العزیز*
*جو شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ سچا پکا عاشق کے رسول بنے تو اس کو چاہیے کہ درود ابراہیمی کو بہت کثرت سے پڑھا کرے*
*میری درخواست ہے ان تمام لوگوں سے جنہوں نے اس تحریر کو پڑھا ہے ابھی ایک مرتبہ درود ابراہیمی ضرور پڑھ لیں*
*اگر آپ درود ابراہیمی کے علاوہ کوئی اور درود پڑھتے ہیں تو اس میں کچھ تعداد درود ابراہیمی کے لئے ضرور مخصوص کیجئے*
*صدقہ جاریہ کی نیت سے اس تحریر کو اپنے دوست احباب اور مختلف گروپوں میں ضرور شیئر کیجئے*
*آپ کے ایک شیئر سے اگر کوئی شخص درود پاک پڑھنے لگ گیا تو جب تک وہ درود پاک پڑھتا رہے گا آپ کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھی جاتی رہیں گی*
🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨**************************
*نئے جوائن کرنے والے ممبران متوجہ ہوں*
گروپ فل ہونے کی صورت میں گروپ میں ایڈ ہونے کے لئے درج ذیل نمبر پر گروپ ایڈمن سے رابطہ کیجئے
خواتین کے لیے سبق آموز تحریریں اور واقعات کے الگ گروپ ہیں
تمام معزز قارئین سے التماس ہے کہ وہ سبق آموز تحریریں اور واقعات کے ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کریں تمام گروپوں میں ایک ہی تحریر سینڈ کی جاتی ہے
*گروپ ایڈمن*
*03322054500*