Today's Bari Baat From My Frinds WhatsApp Status.

ایک پولیس اہلکار نے سب سچ بیان کر دیا *پولیس کو کیس اخراجات گورنمنٹ خزانے سے ملنے چاہیں ۔ پولیس اہلکار* 

 *کم تنخواہ میں کیس اخراجات پولیس اہلکار کی ذمہ داری نہیں اور پھر پولیس اہلکاروں پر کرپشن الزام لگانا جائز نہیں ۔ پولیس اہلکار*  

 *پولیس اہلکار اگر قانون کے تحت کام کرے تواعلی افسران فورأ تبادلہ کر دیتے ہیں یا سسپینڈ کر دیتے ہیں ۔ پولیس اہلکار* 

 *پولیس اہلکار نہیں بلکہ اعلی پولیس افسران اس کرپٹ سسٹم کے ذمہ دار ہیں ۔ پولیس اہلکار* 

 *پولیس اہلکاروں سے جبری کام لیا جاتا ہے ۔ ایمرجنسی چھٹیاں نہیں دی جاتیں ۔ چھٹیاں کر لو تو حکم عدولی کے الزام میں لاک اپ کر دیا جاتا ہے یا منشی اعلی قسم کی بھاری رشوت کے عویض مصیبت خلاصی کرتا ہے ۔ پولیس اہلکار*

 *ہمیشہ نفری کم ہونے کی وجہ پر رونا رویا جاتاہے ۔ ہزاروں پولیس اہلکار بھرتی ہوتے ہیں ۔ پر ڈیوٹی پر نہیں آتے ہیں ۔ راز کھولو تو اپنی نوکری گنواؤ ۔ اصل کرپٹ تو اعلی پولیس افسران ہیں ۔ ان اعلی افسران کا باز پرس کرنے والا کون ہے ؟ ۔ پولیس اہلکار*  

 *زمینوں کا قبضہ ہو ، منشیات کا اڈا ہو ، جوا کا اڈا ، شراب کا اڈا ، قحبہ خانہ پولیس کے اعلی افسران کی منشاء پر ہوتے ہیں ۔ پولیس اہلکاروں* 

 *پولیس اہلکار کو قانون کے مطابق آزادنہ کام کرنے دیا جاۓ تو جرائم کی دنیا کبھی جرم کرنے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ پولیس اہلکار* 

 *پولیس سسٹم میں لاقانونیت سیاسی جماعتوں ، وڈیرہ شاہی ، مالدار لوگوں کی مداخلت سے ہوتی ہے ۔ پولیس اہلکار* 
*کراچی ( پریس ریلیز ) چھپا سپاہی نے پریس ریلیز جاری کی اور نام و تصویر شائع کیئے بغیر کرائم سایہ نیوز کو بتایا کی پولیس افسران*
*پولیس کلچر تبدیلی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں اگر کچھ کرنا ہے تو تھانوں کی گاڑیوں کو فیولپورا کریں ، تھانیدار اور باقی موبائز اپنی جیب سے فیول ڈلواتے ہیں، آپ 10 لیٹر روزانہ دے کر کہتے ہو کہ 2300 cc گاڑی 24 گھنٹے کام پر مامور رکھو علاقہ گشت ، پولیس انکوائری اور وی آئی پیز مومنٹ ، ملزمان کی گرفتاریاں ، ملزمان کے گھر پر چھاپے اور گرفتاریاں کرنے کئی کلو میٹر تک چلاؤ ۔ تو کیا یہ ممکن ہے دس لیٹر پیٹرول یا ڈیزل روزانہ 24 گھنٹے میں گاڑی چلانے کے لیئے کافی ہوگا بھئی آپ بھی کسی دن یہ کامیاب تجربہ کر کے ہمیں عملی نمونہ پیش کریں دیں*۔ 
*شراب یا چرس پکڑ کر FIRدرج کر دی تو سمجھو ہو گیا کام تھانیدار پھنس گیا۔کیونکہ دوسرے دن ہی جانا ہو گا فورینزک لیب، کرایہ، خرچہ سب* *تھانیدار کی جیب سے، آؤ تو سہی ایک دن ہمارے ساتھ تھانے میں بطور تھانیدار، آپ کو پتہ* *چلے کہ مسئلہ وردی ہے یا جیب سے ہونے والے اخراجات،*
*گاڑیوں کی مرمت تھانیدار کی جیب سے کروانا بند کرو*
*تفتیش کے اخراجات تفتیشی* *افسر کے بنک اکاؤنٹ میں FIR درج ہوتے ہی منتقل ہونے چاہیں ، پاکستان بھر میں وہ کون سے فرشتے ہیں جو* *تفتیشی افسر کے یہ پیسے کھا کر ایماندار کہلواتے ہیں اگر تفتیشی غلطی سے بھی ان پیسوں کی ڈیمانڈ کر لے تو ڈسمس یا پھر نوکری کرنا عذاب،*
*تھانیدار کو سرکاری کام کروانے کیلئے جو کلرکوں ریڈروں اور عدالتی عملے کو پیسے دینے پڑتے ہیں ان کی روک تھام کرو، تمام ادارے تھانیدار کو کھاتے ہیں* 
*تھانیدار کو چالان پاس کرانے کیلئے پراسیکیوشن کے عملے کو پیسے دینے پڑتے ہیں،* *پراسیکیوٹر کی ذمہ داری نقائص نکالنے کی بجاۓ نقائص ٹھیک کرنا لگائی جاۓ،*
 *پراسیکیوٹر کو تو کبھی کالی بھیڑ نہیں کہا حالانکہ وہ 90 فیصد تھانیداروں سے سینہ تان کے پیسے لیتے ہیں* 
*تھانیدار ملزمان کو جیل میں بند کروانے کیلئے جیل لے کر جاتا ہے تو وہاں بھی پیسے دینا پڑتے ہیں، جیل حکام کو درست کر قبلہ درست کون کرے گا یا پھر جیل حکام کی رشوت کے پیسے بھی براۓ مہربانی اپنے سرکاری خزانہ سے دو جیل حکام کو درست کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تھانیدار کی نہیں* 
*دیگر محکموں کی طرح پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی ٹائمنگ اور چھٹی کیلئے کوئی حقیقی اور مستقل میکنزم بناؤ، ہم بھی توانسان ہیں کوہلو میں چلنے والے بیل نہیں،*
*اگر آپ کچھ نہیں کر سکتے تو پلیز جتنی نوکری ہم نے کی ہے ہمیں ہمارا حساب دے دو کوئی گولڈن ہینڈ شیک دے دو ہم گھر چلے جاتے ہیں کیونکہ اب آپ ہمیں باعزت طریقہ سے گھر بھی جانے نہیں دیتے 25 سال کی سروس 50 سال میں پوری ہوتی ہے کیونکہ 25سال سروس کر کے دیکھو تو پتہ چلتا 22 سال نور سے بنے ہوئے افسران نے کاٹ لیے ہیں،اب بس کر دو کوئی سسٹم بنا دو* 
*پولیس کیا خاک انصاف کرنے میں مدعی کی مدد کرے گی ۔ جو خود انصاف کی تلاش میں ھے*

 *ایک پولیس والے کی فریاد*
Aamir Khakwani

Want to set every thing and go to next World

Previous Post Next Post