Today's Bari Baat From My Frinds WhatsApp Status.

**************************
🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨


*زکاۃ کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کیجئے*

آگ نے ایک دکان کے علاوہ پوری مارکیٹ جلا دی تھی رات کے ساڑھے تین بجے فون کی گھنٹی کی آواز سن کر نعیم جاگ گیا اور "یا اللہ خیر" کہتے ہوۓ فون اٹھا لیا۔ "



نعیم صاحب مارکیٹ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ہے اور بہت سے لوگوں کی دوکانیں جل کر خاکستر ہو چکی ہیں ، آپ جتنی جلدی ہوسکے یہاں تشریف لائیں 



اور آکر اپنی دوکان سنبھالیں" دوسری طرف سے اس کا ایک جاننے والا یہ خبر سنا رہا تھا۔ "اوہ ، اللہ مہربانی فرماۓ ، اب نماز کا وقت ہونے والا ہے میں نماز کے بعد آجاؤں گا" نعیم نے جواب دیا۔ "



حد ہوگئی یار ، ابھی تک اگر کچھ بچ بھی گیا ہوا تو آپ کے نماز پڑھنے تک بھسم ہو جاۓ گا" جواب ملا۔



 "کوئی بات نہیں اللہ مالک ہے" یہ کہ کر اس نے فون رکھ دیا۔ اطمینان سے نماز ادا کی ، اپنے رب سے دعا مانگی اور گاڑی نکال کر مارکیٹ کی طرف روانہ ہو گیا۔



 مارکیٹ کے اردگرد کی فضا آگ اور دھویں کے بادلوں سے گھری ہوئی تھی اور لوگ اپنے سامان کا نقصان ہونے پہ دکھ بھری آہیں لے رہے تھے



 کچھ گورنمنٹ کو کوس رہے تھے ، کچھ مقامی انتظامیہ کو اور کچھ اپنے رب سے شکوے کرنے میں مصروف تھے۔



 نعیم کے علاوہ ہر کوئی اپنی دوکان کھول کر دیکھ چکا تھا ، اور لوگوں کا تقریباً پورا کا پورا مال جل کر خاکستر ہوچکا تھا۔ 



اس کی دکان کا سب مال سلامت تھا۔ لیکن نعیم کی نظریں بے چینی سے کپڑوں کے ایک تھان کی طرف دیکھ رہی تھیں جس کو آگ نے ایک سائیڈ سے معمولی سا جلا دیا تھا-



 لوگوں نے حیرانی سے کہا کہ تمہارا سارا مال بچ گیا ہے اور تم ایک تھان کے ہلکا سا جل جانے پہ پریشان ہو؟؟



 اس نے جواب دیا کہ میں زکوٰۃ پوری اور باقاعدگی سے ادا کرتا ہوں ، اور کبھی کسی کو غلط یا دونمبر مال نہیں دیتا پھر بھی یہ جل گیاہے ، کوئی گربڑ ضرور ہے۔



 حسابات نکال کر دلجمعی اور احتیاط سے حساب کرنے پہ معلوم ہوا کہ اس دفعہ زکوٰۃ کا مال ادا کرتے ہوۓ غلطی سے کچھ کمی ہوگئی تھی ، اس پہ اللہ نے اپنے بندے کو یاددہانی کرائی تھی۔



 اس نے فوری طور پہ وہ مال ادا کیا اور اپنا مال بچ جانے پہ بے اختیار اللہ کا شکر ادا کیا۔ 




*حاصل کلام*

*ایمانداری سے کماۓ گئے حلال مال کی اللہ حفاظت کرتا ہے اوراللہ پاک کا حکم ہے کہ زکوٰۃ ادا کرو۔* 



*قبضہ صرف انہی کی زمینوں پر ہوتا ہے جن زمینوں کی زکوۃ ادا نہ کی گئی ہو*



*زیور وہی چوری ہوتا ہے جس کی زکوۃ ادا نہ کی گئی ہو*



*مال وہی ڈوبتا ہے جس کی زکوۃ ادا نہ کی گئی ہو*


*حدیث کا مفہوم ہے تم پر زکوۃ فرض کی گئی تاکہ وہ تمہارے باقی مال کو پاک کر دے*



*اور پاک مال کی حفاظت اللہ تعالی کی طرف سے کی جاتی ہے*



*جن خواتین و حضرات سے زکوۃ ادا کرنے میں کسی بھی قسم کی کمی کوتاہی ہو گئی ہو ان کو چاہئے کہ وہ پورا حساب کر کے اپنی زکوۃ ادا کریں*



*زکوۃ اگر ایک دفعہ میں ادا نہ کر سکتے ہوں تو قسطیں بنا بنا کر ادا کیجیے*



*زکوۃ ہر صاحب نصاب پر فرض کی گئی ہے اس کی کوئی معافی نہیں ہے*



اللہ پاک ہمیں دین کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے

 آمین ثم آمین

    
🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨
Dr.Azhar Iqbal Ch.
Ph.D.
Principal.JINNAH Incitiute of paramedical & professional studies & services (JIPPSS).
SAHAB DIN HOSPITAL. 
Arif Wala.Road.
Bahawalnagar.
03007922331.03336332331 
🌸✨🌸✨🌸✨🌸✨**************************
*
Aamir Khakwani

Want to set every thing and go to next World

Previous Post Next Post