Raast Bank Account

#𝗥𝗮𝗮𝘀𝘁 𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻'𝘀 𝗳𝗶𝗿𝘀𝘁 #𝗗𝗶𝗴𝗶𝘁𝗮𝗹_𝗶𝗻𝘀𝘁𝗮𝗻𝘁_𝗽𝗮𝘆𝗺𝗲𝗻𝘁_𝘀𝘆𝘀𝘁𝗲𝗺 𝘁𝗵𝗮𝘁 𝘄𝗶𝗹𝗹 𝗲𝗻𝗮𝗯𝗹𝗲 𝗲𝗻𝗱-𝘁𝗼-𝗲𝗻𝗱 𝗱𝗶𝗴𝗶𝘁𝗮𝗹 𝗽𝗮𝘆𝗺𝗲𝗻𝘁𝘀
راست ـ پاکستان کا پہلا اور فوری ڈیجیٹل سسٹم | بینکنگ کی دُنیا میں ایک نیا انقلاب

آپ میں سے اکثر لوگ بینک اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوں گے اور اگر نہیں بھی کرتے ہوں گے تو کبھی نہ کبھی بینک سے آپ کا واسطہ ضرور پڑا ہوگا۔ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جب بھی آپ نے کسی کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے بھجوانے ہوں تو آپ سے بینک اکاؤنٹ نمبر اوربرانچ نمبر پوچھا جاتا ہے ۔ یہ کافی مشکل کام ہو جاتا ہے کہ آپ کو 14 سے 12 نمبروں کا نہ صرف اکاؤنٹ نمبر یاد رکھنا پڑتا تھا بلکہ آپ کو برانچ کوڈ بھی یاد کرنا پڑ جاتا تھا ۔ ٹھیک ہے اگر کسی اور کو پیسے بھجوانے ہوں تو بندہ ایک بار لکھ کے ساتھ لے جاتا ہے لیکن اگر آپ کا اپنا ہی بینک اکاؤنٹ ہو تو اُس کا نمبر ہر وقت تو آپ لکھ کر ساتھ نہیں لیے پھرتے۔ تو یہ بہت مشکل کام تھا اِس کے علاوہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ نے کسی کو پیسے بھجوائے اور فوراً اگلے بندے کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر نہیں ہوئے تو آپ بینک کے عملے سے شکایت بھی نہیں کرسکتے کیوں کہ ٹرانسفر ہونے کی کم از کم وقت کی مدت 24 گھنٹے ہے اور اِس سے پہلے آپ کہیں پر کوئی شکایت نہیں کر سکتے۔

اِس کے علاوہ ایک اور پرابلم یہ کہ جب آپ نے پیسے بھجوانے یا پھر نکلوانے ہوتے تو آپ کو ایک لمبے پراسس سے گزرنا پڑتا تھا جو کہ کافی تکلیف دہ ہوتا تھا ۔ تو ِس پرابلم کو ختم کرنے کے State Bank fo Pakistan نے آج سے کچھ عرصہ قبل راست کے نام سے ایک پراجیکٹ شروع کیا تھا جو اب تکمیل تک پہنچ چکا ہے اور یہ سسٹم پاکستان کے سبھی بینکوں کو دیا جا چکا ہے اور تقریباً سبھی بینک اِس کو لاؤنچ بھی کر چکے ہیں۔

راست سے صارفین کو کیا فائدہ ہونا ہے
چونکہ راست کو صارفین کی آسانی کے لیے بنایا گیا ہے تو اِس سے فائدہ صارف کو ہی ہوا ہے اور وہ کچھ یوں:

اب آپ اپنے بینک کی ایپ کو اوپن کریں تو وہاں پر آپ کو راست کا آپشن دِکھائی دے گا۔ آپ اُس پر خود کو رجسٹر کریں ۔ جیسے ہی آپ اُس پر رجسٹر ہوتے ہیں تو آپ کے موبائل نمبر پر اُس کا اکاؤنٹ کھل جائے گا۔ اب سے آپ کو فائدہ یہ ہونا ہے کہ آپ کو اب اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر یاد رکھنے کی ضرورت نہیں۔ اب آپ کا موبائل نمبر ہی آپ کا بینک اکاؤنٹ نمبر ہے۔ آپ نے جس سے بھی پیسے منگوانے ہیں اُس کو اپنا نمبر دیں اور بولیں کہ وہ اِس پر پیسے ٹرانسفر کردے اور پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں پہنچ جائیں گے۔ آپ کو نہ برانچ کوڈ بتانے کی ضرورت پڑے گی اور نہ ہی بینک کا نام بتانے کی۔
آپ جو بھی پیسے بھیجیں گے یا پھر منگوائیں گے وہ فوری طورپر ٹرانسفر ہوں گے اور آپ کو فوراً Update کر دیا جائےگا۔
یہ میتھڈ جاز کیش وغیرہ سے زیادہ محفوظ ہے۔
نوٹ
آپ اِس سروس کے زریعے صرف اُسی کو پیسے بھیج سکتے ہیں جس کا راست اکاؤنٹ بنا ہوا ہوگا ورنہ آپ اُس کو روایتی طریقے کے زریعے ہی پیسے بھیج پائیں گے۔

چونکہ یہ سسٹم ابھی شروع ہوا ہے تو ابھی لوگوں میں اِس کے متعلق ابھی آگاہی نہیں ہے۔ لیکن جلد ہی یہ پورے ملک میں پھیل جائے گا۔
Aamir Khakwani

Want to set every thing and go to next World

Previous Post Next Post